لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا بھرپورساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ق لیگ متحد ہے اور متحد رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا بھرپورساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی .
پارلیمانی پارٹی ارکان نے کہا کہ پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی، پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں .
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین نے پنجاب کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے .
سماء نیوز کے مطابق شافع حسین آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے . چودھری شافع حسین کے حلقت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا . چودھری شافع حسین کے چھوٹے بھائی چودھری سالک اس وقت وفاقی وزیر ہیں . اس سے قبل چودھری شافع والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں فعال رہ چکے ہیں . دوسری جانب مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا .
چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا . مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جبکہ وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں . وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی . پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں .
ادھر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے شروع کر دئیے ہیں . وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا . صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی . وزیر اعلٰی پنجاب نے وفاق کے روئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی . وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے .