امید ہے عمران نیازی سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے کا حساب ضرور دیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امید ہے عمران نیازی سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے کا حساب ضرور دیں گے، حکومت سیلاب متاثرین کی امداد میں میں مصروف ہے، آپ کے الزامات وغلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہماری حکومت اسوقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے لہذا آپ کے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں .


رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے گئے چندے وغیرہ قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کا حساب اُسی طرح ضرور دیں گے . جِس طرح میں نے اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے دیا اور ابھی تک قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے .
یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں، ہمارے نہیں .

ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں . اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی معاشی اور سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال پر بھی بات کی گئی . وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی وزرا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، ارکان کابینہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں ہوتی مگر قیمت ادا کردی .
یواین سیکریٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انتونیو گوتریس نے کہا عالمی حدت کے باعث پاکستان کو مشکل کا سامنا ہوا، انتونیوگوتریس نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے، انتونیوگوتریس نے کہا متاثرین سے اظہار یکجہتی کافی نہیں عملی کام کی ضرورت ہے، پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی دنیا کو اس کا ازالہ کرنا چاہیے .
شہبازشریف نے کہا کہ اس بات میں شک نہیں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، آئندہ دوتین ہفتوں میں پانی اترجائےگا اور لوگ اپنے گھروں میں چلے جائیں گے، عوام یاد رکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا . نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کے اراکین اپنے کام کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کےلئے بھی کام کریں جو بھی اس کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں ان کو اپنی اورکابینہ کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں اور جو اس کارخیرمیں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے ان سے استدعا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اس میں حصہ ڈالیں .
انہوں نے کہا کہ قوم کو بخوبی یہ علم ہوچکا ہے کہ کون ان کے دکھ درد میں مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے اور کون سیر سپاٹے کررہا ہے . انہوں نے کہا کہ ایک دو ہفتوں بعد پانی اترنے کے بعد توقع ہے کہ لوگ اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد ہوجائیں گے ، مخیر حضرات اور امدادی کارروائیو ں میں مصروف لوگوں کو علم ہے کہ اس وقت ملک کی صورتحال کیا ہے . انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ارکان کی جانب سے کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ان سے استدعا ہے کہ وہ مزید اپنا حصہ ڈالیں ، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن اس کا اجربھی ملے گا جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ، وقت آئے گا کہ عوام ان سے اس کا حساب لیں گےاور جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو شاباش بھی دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں