بچے نماز بھی پڑھتے ہیں اور ۔۔ جمائما نے بچوں کو نماز اور اسلام کے بارے میں کیا بتا دیا؟کپتان پر بچوں پر انگیاں اٹھانےوالے ضرور دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے بچوں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن ان کے مذہب سے متعلق جمائما نے کھل کر بات کی ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔ جمائما خان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، لیکن ساتھ ہی جمائما اب ایک آزاد زندگی گزار رہی ہیں، اگرچہ انہوں نے دوسری شادی تو نہیں کی لیکن اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔ جمائما سوشل میڈیا پر اکثر پاکستانیوں کے محبت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جمائما آج بھی پاکستانیوں کو اسی پیار اور محبت کی نگاہ سے دیھکتی ہیں جو وہ عمران سے شادی کے وقت دیکھا کرتی تھیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب وہ پاکستان میں تھیں تو عمران خان کے ساتھ ان کے تعلقات کافی اچھے تھے، جب لیڈی ڈیانا پاکستان آئیں تو ان کی بات چیت جمائما سے کافی ہوئی تھی، جس سے پاکستان کا ایک اچھا مثبت چہرا دنیا کو دکھا۔

تاہم جمائما کو افسوس اس بات کا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سیاست دان انہیں آج تک اپنی گندی سیاست کا حصہ بنائے رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے بچوں سے متعلق جمائما نے واضح کیا کہ دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم عملی طور پر مسلمان ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمائما نے بتایا کہ میں اپنے دونوں بچوں کو اسلام کی تعلیم دے رہی ہوں اور عملی مسلمان بنا رہی ہوں۔ جمائما نے مزید بتایا کہ میرے بیٹے پریشان ہو گئے تھے جب ہمارے ایک کزن ڈسکو جایا کرتے تھے،

اسی طرح وہ بیٹے اس وقت بھی پریشان ہوئے جب بیٹوں کے کزن جو تبلیغی جماعت کا حصہ تھے اور جماعت اسلامی سے منسلک تھے۔ انہیں دیکھ کر بھی بیٹے کشمکش میں مبتلا ہوتے تھے کہ ہم کس طرح جائیں۔ میرے بیٹے برطانوی مسلمان ہیں، اور انہیں اسلام کی جانب جانے سے روکنے میں جمائما روکتی نہیں ہیں۔ دوسری جانب عمران کے دونوں بیٹوں کی ایک تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس میں سلیمان اور قاسم کینیا کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے مقع پر موجود تھے، سر پر ٹوپی اور کینیا کا ثقافتی لباس زیب تن کیے دونوں بیٹوں نے نماز ادا کی۔