عمران خان اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں تفتیش کا حصہ بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے ، عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جواب دیے .

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے .

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم نے عمران خان سے سوالات کئے، ٹیم نے عمران خان سے 20منٹ تک تفتیش کی .

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران عمران خان سے پولیس کی جانب سے کچھ زبانی سوالات بھی کئے گئے .

تفتیش کے بعد عمران خان کو پولیس ٹیم نے 21 سوالات پر مشتمل تحریری سوالنامہ دے دیا .

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے .

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو چالان جمع کرانے سے روک دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں