کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ، دو لڑکیاں ارو چار لڑکے شامل

ْ کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دے دیا۔ بچوں میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جناح ہسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں، ان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں، ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کالا پل کی رہائشی 25 سالہ عائشہ کی پہلے سے ایک اولاد ہے، چھ بچوں کی پیدائش پر عائشہ اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے۔پروفیسر شاہد رسول کے مطابق تین لڑکوں اور دو لڑکیوں کو کم وزنی اور سانس کی تکلیف کے باعث نرسری میں داخل کیا گیا ہے، پانچوں بچوں کو این ا?ئی سی ایچ اسپتال کی نرسری میں داخل کرا دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert