وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے مزید آٹھ معاونین خصوصی کی تعیناتی کے بعد کابینہ کی تعداد بڑھ کر70 تک پہنچ گئی .

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مزید آٹھ معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد کابینہ کی تعدادبڑھ کر 70 تک پہنچ گئی .

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ معاون خصوصی میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان ،مہر ارشاد احمد خان ،رضا ربانی کھر ، مہیش کمار،فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر،تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ باچاشامل ہیں .

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آٹھ نئے معاونین خصوصی کوکوئی قلمدان نہیں دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا ہے .

وزیر اعظم نے گزشتہ روز 8معاونین خصوصی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں