آمنہ شریف نے سمندر کنارے ایسی ڈریس میں کرایا فوٹوشوٹ،صارفین برہم

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ آمنہ شریف ان دنوں مالدیپ میں چھٹیوں کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ وہ اپنے اسٹائلش لُک کی وجہ سے سب کا دھیان کھینچ رہی ہیں۔آمنہ شریف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگاتار کئی ایسی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بولڈ لک دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان تصاویر انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔ آمنہ نے اپنے کریئر کی شروعات ٹی وی سیریل کہیں تو ہوگا سے کی تھی ، اس میں انہوں نے کشش کا کردار نبھاکر سرخیاں بٹوری تھیں۔
آمنہ شریف کو ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں کومولیکا کا کردار نبھاتے دیکھا گیا تھا ۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر لال ، سفید ، آرینج اور پنک رنگ کی ویسٹرن ڈریس میں اپنی تصویریں شیئر کیں ، جس کو فینز نے کافی پسند کیا ۔چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ آمنہ شریف کی خوبصورتی کے لوگ دیوانے ہیں ۔ ان کی ہر ادا پر فینس فدا رہتے ہیں ۔


ان کی ہر تصویر پر ہزاروں لائیکس آئے اور فینز نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔