بھارتی ماہر نے شان مسعود کو کرکٹ کے تیز ترین دماغوں میں سے ایک قرار دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود نے آخر کار انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز، نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز اور اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ شان مسعود جنہیں 2021ء میں قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، 2022ء میں ان بلے بازوں میں سے ایک رہے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ، ٹی 20 بلاسٹ، کاؤنٹی چیمپئن شپ اور جاری قومی ٹی 20 کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
گزشتہ روز چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے شان مسعود کو میگا ایونٹ کے لیے سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرنے کے بعد کچھ ہندوستانی کرکٹ ماہرین نے شان کی تعریف کی اور انہیں “کرکٹ کے بہترین تیز دماغوں میں سے ایک قرار دیا۔
پاکستان کے کرکٹ تجزیہ کاروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بھارتی ماہر نے کہا کہ ’’جب آپ شان کا کرکٹ تجزیہ سنیں گے تو آپ ان کے مداح بن جائیں گے، وہ روانی سے انگریزی بولنے والا ہے، وہ ہر لیگ اور ہر کھلاڑی سے واقف ہے‘۔

ہندوستانی ماہرین نے ان کی حالیہ محنت پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ شان کو سٹرائیک ریٹ کا مسئلہ تھا، لیکن اس نے اب اسے بہتر کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کرکٹ کے بارے میں بہت جانتے ہیں اور ہر چیز کے بارے میں گہرائی سے بات کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنا آخری میچ کھیلا اور کراچی روانہ ہوئے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert