لاہور اورنج ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو میں ٹوکن و کارڈ سسٹم ختم، نیا طریقہ کار نافذ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے شہریوں کے لیے اہم تبدیلی، اورنج ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس میں ٹوکن اور پرانا کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق مسافر اب ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے سفری سہولت حاصل کرسکیں گے۔ حکام نے بتایا کہ پرانے کارڈ واپس کرنے پر صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم واپس کی جائے گی، جبکہ کارڈ میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پرانے کارڈ متعلقہ اسٹیشنز پر جمع کرا دیں۔

دوسری جانب شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کارڈ سسٹم ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کی سہولت دی جا رہی ہے اور اس تبدیلی کے حوالے سے بروقت اطلاع بھی فراہم نہیں کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert