W اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ایسا ایجنڈا ہے .
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی لہٰذا اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں .
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہوگا جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں . وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلد واپس آئیں گے، اگر نواز شریف نے کل آنا ہے تو میں چاہوں گا آج ہی آجائیں .
. .