اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر نے فضائی عملے پر حملہ کر دیا جس کو ڈی پورٹ کر دیا گیا،مسافر نے لات مار کر جہاز کی کھڑی کو نقصان پہنچایا . پی آئی اے نے ہلڑ بازی کرنے والے مسافر کو بلیک لسٹ کر دیا .
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سول ایوی ایشن ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والے پی آئی اے کے جہاز پی کے 283 میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور جہاز کی کھڑکی اور نشستوں پر لاتیں ماریں .
اس موقع پر فضائی عملے سے اسے روکنے کی کوشش کی تو مسافر نے عملے پر بھی حملہ کر دیا . عملے نے مسافر کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن مسافر نہ صرف عملے سے بدتمیزی کرتا رہا بلکہ ان پر حملہ آور ہو گیا .
دبئی پہنچنے پر فضائی عملے کی شکایت پر ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو حراست میں لے کر ڈی پورٹ کر دیا . رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافر کی دعاغی حالت درست نہیں تھی .
مسافر پہلے سیٹوں کو ملے اور لاتیں مارتا رہا بعدازاں فرش پر لیٹ گیا . فضائی عملے کے سمجھانے کی کوشش پر اس نے عملے پر بھی حملہ کر دیا جس کے بعد ایوی ایشن قانون کے مطابق مسافر کے سیٹ پر ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے تھے . ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان نے دبئی ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کیا اور دبئی پہنچنے پر ائیرپورٹ اور سکیورٹی حکام نے مسافر کو حراست میں لیا . قومی ائیرلائن کے مطابق یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا اور مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کیا گیا جب کہ پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ بھی کر دیا .
. .