طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان معاملے پر خطے اور علاقائی ممالک سے مشاورت کر رہے ہیں۔ افغانستان میں جو گروہ ہیں ان سے رابطے میں ہیں۔ ہم افغان معاملے پردوست ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو کہا تھا کہ آپ تنہا حکومت نہیں کرسکتے۔ افغانستان میں تبدیلی آئی ہے لیکن اس میں کوئی خونریزی کا واقعہ نہیں ہوا۔فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ نویں اور دسویں کو سیرت نبویﷺ پڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالو جی نے الیکشن کمیشن حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کامعائنہ کروایا۔ اسپورٹس کا ڈھانچہ بہتر کیا جائے گا کھیلوں سے متعلق حکومت نئی پالیسی بنائے گی۔فاقی وزیر اطللاعات نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم اپنے گھر کےتماماخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

Recent Posts

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 min ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

17 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

28 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

40 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

55 mins ago

وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…

1 hour ago