لاہور(قدرت روزنامہ) ملک کے ڈالرز ذخائر کم ہونے کا سلسلہ جاری، سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر گئے . تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے بعد بھی ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام نہیں آ سکا .
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 6کروڑ 99لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے .
اسٹیٹ بینک کے مطابق 16ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب34کروڑ64لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب72کروڑ35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے . گزشتہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں27کروڑ80لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کیں جس کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی .
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز مسلسل 15 روز کی تنزلی کے بعد بالآخر پاکستانی روپیہ اپنی قدر میں کچھ اضافہ کرنے میں کامیاب ہوا .
انٹربینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہونے کے بعد 239.65 روپے کا ہوگیا . اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے گر گئی ہے جس کے بعد ڈالر244.40 روپے کا ہوگیا . اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو4 روپے سستا ہوکر237.35 روپے اور برطانوی پاونڈ 6.05 روپے کمی سے 270.65 روپے کا ہوگیا .
. .