ریاض(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی . ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ خانہ کعبہ میں لی گئی تصاویر جاری کرتے ہوئے حفیظ نے اپنے چاہنے والوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی .
تصاویر میں سابق کھلاڑی کو خانہ کعبہ کے آگے بیٹیوں اور بیٹے کے ہمراہ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے . سابق کھلاڑی نے اپنی ٹوئٹ میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے مجھے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت نصیب فرمائی ، اللہ پاک قبول فرمائے . سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو زندگی میں ایک بار دنیا کے خوبصورت اور مقدس ترین مقام کی زیارت نصیب فرمائے .