امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا،اسد عمر

کراچی (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے . امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا .

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکمران مہنگائی کو کم کرنے کے لیے آئے تھے مگر یہ شرح کو 45 فیصد پر لے گئے . صنعتیں بند ہورہی ہیں،بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور جرائم بڑھ رہے ہیں .
حکومت کی توجہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانے پر ہے اس لیے نیب ترامیم کی گئیں . جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کال دی،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بڑے اجتماعات ہونے جارہے ہیں . عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے . یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے کیسز ختم ہوتے جائیں اور مہنگائی بڑھتی جائے .
کہا گیا کہ ملک میں ساری مہنگائی کا ذمہ دار اسحاق ڈار تھے .

انہوں نے کہا کہ تحریک تو مسلسل چل رہی ہے،عمران خان کی کوشش تھی کہ افراتفری نہ پھیلے . جہاں الیکشن ہونے تھے وہاں بھی ملتوی کردئیے گئے . سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیشی تھی،کیس عمران خان اور فواد چودھری اور مجھ پر کیا گیا تھا . ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے .
نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمروں میں ٹھہر کر سیلاب متاثرین کیلئے امداد مانگی . سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں . دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے . نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں . جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا . شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی،72 وزراء پر ہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی .

. .

متعلقہ خبریں