ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے میں 15 ہزار 945 غیر قانونی تارکین وطن کوگرفتار کرلیا .
سعودی خبررساں ادارے نے سکیورٹی فورسز کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ یہ گرفتاریاں 15 ستمبر سے 21 ستمبر 2022 کے درمیان ہوئیں، گرفتار شدگان میں سے 9213 اقامہ ،4266 سرحدی قوانین اور 2466 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے .
اسی عرصے کے دوران 491 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،گرفتار افراد میں سے 33 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی اور 11 فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل ہیں . انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر بھی 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے .
. .