لاہور(قدرت روزنامہ)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری نظر میں اللہ کو جان لینے میں بڑی کامیابی ہے ،اس کی رضا میں راضی ہو جانا بڑی کامیابی ہے . ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا خود کو تلاش نہ کر سکنا بہت بڑی ناکامی ہے .
انسان کے اندر جو روح ہے اس کو پہچاننا بہت ضروری ہے ، اس کی پہچان ہونا بہت ضروری ہے جس دن انسان کو وہ گئی تو کوئی آپ کو مات نہیں دے سکتا . انہوں نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں جو کسی کے نیک اور بد ہونے کا فیصلہ کریں ، رب کے حضور کون کتنا عزت والا ہے اس کا ہمیں معلوم نہیںہے اس لئے ہمیں لوگوں کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے .
. .