اگلے 24 گھنٹےانتہائی اہم ، پی ڈی ایم کی حکومت میں بڑی تبدیلی ہونےوالی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے شاندارخبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اگلے 24 گھنٹے میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں اہم ترین تبدیلی آنے والی ہے۔ اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔انہیں شہباز شریف کے ساتھ جانے کا مشورہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیا۔اسحاق ڈار منگل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے