قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6 جوان شہید ہو گئے . آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا .

ضلع ہرنائی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے نے جہاں پوری قوم کو غم میں مبتلا کر دیا ہے وہاں ہی ہم آپکو قوم کے ایک ایسے بہادر بیٹے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے جان وطن پر قربان کر دی .
انکا نام ہے میجر محمد منیب افضل جن کی عمر 30 سال ہے اور ان کے 2 بیٹے بھی ہیں . مزید یہ کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے .


جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کس حد تک اپنی فیملی سے پیار و محبت کرتے تھے .

یہی نہیں اب سے کچھ دیر پہلے ان کے کسی جاننے والے شخص کی سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ دیکھنے کو ملی جس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس عظیم نقصان نے ہمیں توڑ کر رکھ دیا ہے، آپ سب ان کی مغفرت کی دعا کریں .
اسی پوسٹ میں اس صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نمازہ جنازہ راولپنڈی میں ہی پڑھایا جائے گا تاہم نمازہ جنازہ کا وقت بعد میں بتایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں