قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔

ضلع ہرنائی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے نے جہاں پوری قوم کو غم میں مبتلا کر دیا ہے وہاں ہی ہم آپکو قوم کے ایک ایسے بہادر بیٹے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے جان وطن پر قربان کر دی۔
انکا نام ہے میجر محمد منیب افضل جن کی عمر 30 سال ہے اور ان کے 2 بیٹے بھی ہیں۔ مزید یہ کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔


جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کس حد تک اپنی فیملی سے پیار و محبت کرتے تھے۔

یہی نہیں اب سے کچھ دیر پہلے ان کے کسی جاننے والے شخص کی سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ دیکھنے کو ملی جس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس عظیم نقصان نے ہمیں توڑ کر رکھ دیا ہے، آپ سب ان کی مغفرت کی دعا کریں۔
اسی پوسٹ میں اس صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نمازہ جنازہ راولپنڈی میں ہی پڑھایا جائے گا تاہم نمازہ جنازہ کا وقت بعد میں بتایا جائے گا۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

14 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago