لندن میں مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی پر ریحام خان کا ردِ عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل دیا ہے۔
گزشتہ روز لندن میں مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کے شدت پسند کارکنوں نے ایک کافی شاپ میں بدتمیزی اور برے رویے کا نشانہ بنایا تھا۔اس واقعے پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی جانب سے افسوس اور پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ریحام خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لندن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے، یہ چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، یوں اس طرح سے سڑک پر کسی عورت کا تعاقب اور اسے کیفے میں ہراساں کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے، بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ان لوگوں سے متعلق پی پی ایل کو رپورٹ کرنا چاہیے، ان کا پیچھا کریں اور ان کی شناخت کریں، کیفے کی جانب سے بھی شکایت کی جانی چاہیے، ان کے سماجی رویوں کے خلاف اس قدم پر کارروائی ہونی چاہیے۔

ریحام خان کا ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کی حمایت میں مزید لکھنا تھا کہ آج جو بد تہذیبی اور بد تمیزی مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوئی اگر ایسی ہی کوئی حرکت تحریک انتشار کی کسی خاتون کے ساتھ ہوتی تو ’یوتھیئن رائٹس‘ کی علم بردار آنٹی کا ٹوئٹر خاموش ہی نہ ہوتا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں۔
اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے مریم اورنگزیب کو گھیرا اور اُن پر پاکستانی عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا۔پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر غلیظ الزامات بھی لگائے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے گھیر لیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

4 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

14 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

23 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

33 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

52 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

1 hour ago