بیٹے کو ایوارڈ ملنے پر نعمان اعجاز کڑی تنقید کی زد میں آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ) ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو حال ہی میں کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈز شو میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر اقرباء پروری کا الزام عائد کردیا۔
سینئر اداکار نعمان اعجاز جو اکثر و بیشتر ایواڈز شو زکو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کے مطابق ایوارڈ شوز میں میرٹ کی بجائے اقرباءپروی کا راج ہوتا ہے، ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی، انہیں ایوارڈ دیا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر فالور ززیادہ ہیں، اس لیے مجھے ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ایوارڈ شوز میں نہیں جاتا، اگر کبھی چلا بھی گیا تو مجھے بلیک میل کرکے لے جایا جاتا ہے۔
اب حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں زاویار نعمان کو بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق زاویار نعمان کو ان کے والد نعمان اعجاز کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو حقیقی ٹیلینٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔