راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے . مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں . جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی . . .
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے .
کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا .
متعلقہ خبریں