5ویں ٹی ٹونٹی میں رضوان کیپنگ کرنے کیوں نہیں آئے؟ پی سی بی نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی اننگز شروع ہوئی تو شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب وکٹ کیپر رضوان فیلڈ پر نظر نہیں آئے اور ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کرتے دکھائی دیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹنگ کے دوران انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان کی تھرو کے دوران کمر پر گیند لگنے کے باعث رضوان آرام کر رہے ہیں، ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیند لگنے کی وجہ سے رضوان کی کمر پرُسوجن آئی ہے۔ انجری معمولی نوعیت کی ہے۔ اس لیے آرام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رضوان نے میچ میں 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

Recent Posts

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

3 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

10 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

19 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

26 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

34 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

38 mins ago