بھارت کی سب معروف اداکارہ کی گرفتاری۔۔ جرم بھی ایسا کہ پورا بھارت شرم سے پانی پانی،مداح بھی شرمسار

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ڈراموں کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور کے والدہ سمیت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کی جانب سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پکے مطابق دونوں ماں بیٹی کے خلاف ویب سیریز میں فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔اسی سلسلے میں شہری شمبھو کمار نے عدالت میں ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور کی والدہ ان کی پروڈکشن کمپنی سے منسلک ہیں جس کے باعث ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔