قومی کرکٹر وہاب ریاض غلط ویزے پر انگلینڈ پہنچ گئے ، ائیر پورٹ حکام نے واپس بھیج دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر وہاب ریاض دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کھیلے بغیر ہی انگلینڈ سے واپس آگئے . تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنٹ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو مشکل میں ڈال دیا ہے .

وہاب ریاض ورک ویزے کی بجائے وزٹ ویزے پر انگلینڈ گئے، وزٹ ویزے پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملی . انگلینڈ سے وہاب ریاض کو واپس بھیج دیا گیا ہے . وہاب ریاض نے انگلینڈ کا ورک ویزہ اپلائی کر دیا، ورک ویزہ ملنے کے بعد دوبارہ انگلینڈ جائیں گے . فاسٹ باؤلرکا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے کہا انگلینڈ کا ورک ویزہ انگلینڈ ائیرپورٹ پر ملے گا جبکہ انگلینڈ جانے پر پتا چلا کہ ورک ویزہ پاکستان سے ملنا تھا . ویزے میں غلطی درست کرواکر واپس انگلینڈ جاؤں گا . وہاب ریاض نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی . 100 بالز کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے وہاب ریاض انگلینڈ گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں