اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے لیے خوشی کی خبر سامنے آ گئی، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے . ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے . ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے . ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف وزارتِ خزانہ کی مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے .