پاکستان کے جواب پر بھارت کو سرحد پر فوج کم کرنا پڑی، جنرل ساحر شمشاد مرزا

ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،بھارت کا پہلی مرتبہ ر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی گفتگو
راولپنڈی(قدرت روزنامہ )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی ہے اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔ برطانوی خبررساںادارے رائٹرز سے گفتگو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔

WhatsApp
Get Alert