مولانا کے معاملے میں حکومت تجاوز سے کام لے رہی ہے، خواتین کو گھر سے نکالنا انتہائی قابل مذمت ہے، سلیم صافی

گھر اگر غیر قانونی تھا تو ماضی میں یہاں پی ڈی ایم کے اجلاس منعقد ہوتے رہے، اور درجنوں بار شہباز شریف، محسن نقوی، بلاول صاحب اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی یہاں جاتے رہے، تب اس گھر کی غیر قانونی حیثیت کہاں تھی؟ سینئر صحافی سلیم صافی کا تبصرہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی سلیم صافی نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے معاملے میں حکومت تجاوز سے کام لے رہی ہے، خواتین کو گھر سے نکالنا انتہائی قابل مذمت ہے،
مولانا فضل الرحمان کے معاملے میں حکومت جس طرح کے اقدامات کر رہی ہے، وہ ہماری روایات کے مطابق نہیں ہیں۔
گھر کو سیل کرنے اور خواتین کو وہاں سے نکالنے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے، جبکہ حکومت کو کم از کم خواتین کے احترام کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اس طرح خواتین کو باہر نکالنا انتہائی غلط تھا۔ اگر یہ گھر غیر قانونی تھا تو ماضی میں یہاں پی ڈی ایم کے اجلاس منعقد ہوتے رہے، اور درجنوں بار شہباز شریف، محسن نقوی، بلاول صاحب اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی یہاں جاتے رہے، تب اس گھر کی غیر قانونی حیثیت کہاں تھی؟
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حکومت مولانا کے معاملے میں تجاوز سے کام لے رہی ہے اور وہ جو کچھ کر رہی ہے وہ ہماری روایت میں نہیں ہے۔
خصوصاً آج صبح جس طرح سے گھر کو سیل کر دیا گیا اور خواتین کو وہاں سے نکال دیا گیا، یہ انتہائی قابل مذمت ہے، اور کم از کم خواتین کے احترام کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب جس قد کاٹھ کے سیاست دان ہیں، یہ بلاول صاحب خود کہہ رہے ہیں کہ اگر مولانا صاحب پی ڈی ایم کو لیڈ نہ کرتے تو آج یہ حکومت نہ ہوتی۔
سلیم صافی کے مطابق امان اللہ صاحب کے معاملے کو بھی ایک ڈرامہ بنا دیا گیا ہے۔ مولانا صاحب سے آج بھی بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ امان اللہ صاحب پہلے سے ہی ان کی تحویل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ امان اللہ صاحب پاکستانی شہری بھی نہیں ہیں۔ اگر وہ پاکستانی شہری نہیں تھے تو ہمارے ادارے کیا کر رہے تھے؟ آج جب آپ مولانا سے ناراض ہو گئے تو آپ کو امان اللہ بھی یاد آ گیا اور اس کا غیر شہری ہونا بھی۔
انہوں نے کہا کہ امان اللہ کے بارے میں حکومت جو دعوے کر رہی ہے، اس کا ثبوت پیش کرے۔ میری تو اپنی سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت مولانا صاحب کے خلاف اتنی حواس باختگی کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے۔
سلیم صافی نے کہا کہ مولانا صاحب نے جو بیانات دیے وہ قابل مذمت ہیں اور مولانا صاحب اس وقت غصے میں ہیں۔ انہیں اپنا غصہ کنٹرول کرنا چاہیے، کیونکہ سیاست غصے میں نہیں کی جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کے بیانات قابل مذمت ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے جو ردعمل دکھایا جا رہا ہے، وہ انتہائی ہے۔ آخر کس قانون کے تحت مولانا صاحب کو جلسوں میں جانے سے روک دیا گیا؟ کیا حکومت کے پاس اس کا کوئی قانونی جواز ہے؟
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پی ٹی آئی کے پاس چلے گئے تو پی ٹی آئی کو قیادت مل جائے گی۔ مولانا کے پاس دماغ بھی ہے اور وہ اس دماغ سے کام لے سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert