سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔
سوریاکمار یادیو کی جانب سے اس میچ میں کی گئی جارحانہ بیٹنگ کے بعد اس سال ان کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھکوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان نے سال 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 41 چکھے لگائے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بیٹر رواں سال اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 732 رنز بناچکے ہیں۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں محمد رضوان پہلے اور سوریاکمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Recent Posts

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

15 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

22 mins ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

28 mins ago

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

3 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

3 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

3 hours ago