پاکستان کے خلاف بلیم گیم یکسر ناکام ہو گئی ہے، وزیر خارجہ

ملتان(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بلیم گیم یکسر ناکام ہو گئی ہے . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر لگی ہوئی ہیں جبکہ افغانستان میں جتنی کارروائی ہوئی وہ پر امن ہوئی .

انہوں نے کہا کہ خدشہ تھا افغانستان کے حالات خراب ہوں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اور اب افغانستان کی ابتدائی رپوٹس اطمینان بخش ہیں . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عاشورہ کے بعد میرا ایران، تاجکستان اور ازبکستان جانے کا ارادہ ہے اور ہم نے سیکیورٹی کونسل کے تمام ممبران تک پاکستان کا نقطہ نظر پہنچا دیا ہے . انہوں نے کہا کہ مجھے اطمینان ہوا طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور ہمارے بارڈرز پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں ہے جبکہ ہم نے آئندہ کی منصوبہ بندی کر لی ہے . وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بلیم گیم یکسر ناکام ہو گئی ہے اور پاکستان کے خلاف جو ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی گئی تھی وہ ناکام ہو گئی . انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں