بجلی بلوں میں ایسے ٹیکسز شامل جن کا کھپت سے تعلق نہیں، نیپرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے اسٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ کے مطابق بجلی بلوں میں ایسے سرچارج بھی ہیں جن کا صارف کی بجلی کھپت سے کوئی تعلق نہیں۔پاور سیکٹر سے متعلق نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 میں بتایا گیا کہ ایک سال میں کیپیسٹی پیمنٹس میں 107ارب روپے اضافہ ہوا اور 2021-22 میں 721 ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹس کی گئیں جو 21 میں 614 ارب روپے تھیں، 2021-22 میں ایل این جی کی قلت کے باعث مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے، ایل این جی کی قلت سے صارفین پر 19 ارب 33کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
ملک میں بجلی کی طلب کے باوجود بہترین صلاحیت والے پلانٹس نہیں چلائے گئے،گڈو پاور پلانٹ کے ایک یونٹ سے بجلی پیدا نہ کرنے سے 55 ارب روپے کا نقصان ہوا، چھ شوگر ملیں 2 سال سے بجلی کمپنیوں سے بجلی خریدنے کا کہہ رہی ہیں، بجلی کمپنیاں اپنے علاقوں میں پلانٹس سے سستی بجلی نہیں خرید رہیں۔
بجلی بلوں سے غیر متعلقہ ٹیکس، سرچارج ختم کرنے اوور بلنگ سسٹم کو ری اسٹرکچر کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس اور سرچارج عائد کر رکھے ہیں، بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکسز ڈیوٹیز اور سرچارجز سمیت ٹی وی فیس وصولی سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Recent Posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

4 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

15 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

34 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

52 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

1 hour ago