عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں روز اضافہ ہورہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں روز اضافہ ہورہا ہے . پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کہاجارہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہوگیا جبکہ حکومت کو سائفرغائب ہونے کا5 ماہ بعد پتہ چلا .


اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں سائفر پربحث ہوئی تھی، میٹنگ میں سب لوگ سائفرکو دیکھے بغیر بات کر رہےتھے؟انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں سائفر کے غائب ہونے کا کیوں نہیں بتایا؟ سائفراسپیکر،چیف جسٹس کوبھیجا گیا،وزارت خارجہ میں بھی موجود ہے .
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف توہین آئین ودیگر الزامات لگائے گئے اور اب عمران خان کیخلاف توہین ڈونلڈو کا الزام لگا دیا گیا . انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں روز اضافہ ہورہاہے اس لیے حکومت کوبھی پتہ چل گیا کہ عمران خان کا سیاسی مقابلہ نہیں کرسکتے . اسد عمر نے کہا کہ ترمیم کے بعد بیرون ملک سے آنے والے شواہد قابل قبول نہیں، گزشتہ ہفتے عوام نے انصاف کا جنازہ نکلتے دیکھا .
ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت میں فرارہونے والے دوبارہ وزیراعظم کے جہازمیں واپس آئے، طاقتور طبقےنے دہائیوں سے پاکستان پرقبضہ کررکھا ہے . رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ طاقتورمافیا اپنی زندگی آسان بنانے کیلئےقانون بدلتا ہے اور خود کوبچانے کیلئے قانون میں مرضی کی ترمیم کرتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ نیب قانون میں خود کوبچانے کیلئےترمیم کی گئی، اربوں کی چوری پکڑے جانے پرنیب کوجواب دینا ہوگا کہ پیسہ کہاں سےآیا .

. .

متعلقہ خبریں