عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں روز اضافہ ہورہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں روز اضافہ ہورہا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کہاجارہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہوگیا جبکہ حکومت کو سائفرغائب ہونے کا5 ماہ بعد پتہ چلا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں سائفر پربحث ہوئی تھی، میٹنگ میں سب لوگ سائفرکو دیکھے بغیر بات کر رہےتھے؟انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں سائفر کے غائب ہونے کا کیوں نہیں بتایا؟ سائفراسپیکر،چیف جسٹس کوبھیجا گیا،وزارت خارجہ میں بھی موجود ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف توہین آئین ودیگر الزامات لگائے گئے اور اب عمران خان کیخلاف توہین ڈونلڈو کا الزام لگا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں روز اضافہ ہورہاہے اس لیے حکومت کوبھی پتہ چل گیا کہ عمران خان کا سیاسی مقابلہ نہیں کرسکتے۔اسد عمر نے کہا کہ ترمیم کے بعد بیرون ملک سے آنے والے شواہد قابل قبول نہیں، گزشتہ ہفتے عوام نے انصاف کا جنازہ نکلتے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت میں فرارہونے والے دوبارہ وزیراعظم کے جہازمیں واپس آئے، طاقتور طبقےنے دہائیوں سے پاکستان پرقبضہ کررکھا ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ طاقتورمافیا اپنی زندگی آسان بنانے کیلئےقانون بدلتا ہے اور خود کوبچانے کیلئے قانون میں مرضی کی ترمیم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب قانون میں خود کوبچانے کیلئےترمیم کی گئی، اربوں کی چوری پکڑے جانے پرنیب کوجواب دینا ہوگا کہ پیسہ کہاں سےآیا۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

15 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

24 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

27 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

39 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

41 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

53 mins ago