ریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔حال ہی میں ریما خان کو اپنی 50ویں سالگرہ شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔


وائرل تصاویر میں اداکارہ کو کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر ریما خان کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔


اس خاص دن پر اداکارہ نے مہرون رنگ کا لمبا فراک پہنا جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔ریما خان نے اپنے تمام دوستوں اور فیملی ممبرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ منائی اور تیاریوں میں حصہ لیا۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ریمپ پر واک کر رہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں بھارت کا مشہور گانا جیا جائے نا لگا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ریما خان کا شمار پاکستان کی سدا بہار خوبصورت رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔ریما خان ایک سابق اسٹیج ڈانسر، لالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ایک ٹیلی ویژن میزبان ہیں۔
ریما خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹریس 1985 میں فلم ‘قسمت’ سے کیا تھا، انہیں پہلی بار 1990 میں ایک پاکستانی فلم میں دیکھا گیا۔نومبر 2011 میں ریما خان کی شادی معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر امراض قلب ایس طارق شہاب سے ہوئی اور 2015 میں ریما خان کے ہاں پہلے بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Recent Posts

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

21 mins ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

39 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔…

45 mins ago

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

55 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

1 hour ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

1 hour ago