عمران ہاشمی بہترین انسان ہیں ان کے ساتھ فلم کر کے انجوائے کیا، حمائمہ ملک
لاہور(قدرت روزنامہ) حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں لیکن انہیں اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کی عوام ان سے کیا چاہتی ہے۔حمائمہ ملک جلد ہی پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں دارو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جوکہ نوری نت کی اکلوتی لاڈلی بہن ہے۔
فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمائمہ نے کہا کہ ’دارو‘ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئی ہےجس میں مرد وں کا رجحان زیادہ ہے اس لئے وہ ایک بہادر اور بولڈ لڑکی ہے جوکہ تلوار بازی اور گھڑ سواری کرتی نظر آئے گی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ نوری نت کی سب سے بڑی کمزوری اس کی بہن دارو ہے اور اس کی سب سے بڑی طاقت بھی وہی ہے نوری اپنی بہن سے بےحد محبت کرتا ہے۔اپنے بالی ووڈ کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے سنجے دت کے ساتھ سب سے پہلے فلم کی جو اب تک ریلیز نہیں ہو سکی اور پھر میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی جس پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام مجھ سے کیسا رویہ اختیار کرے گی کہ پاکستانی عوام کو کیا وہ عورت پسند ہے جو رو رہی ہو، جو اپنی ساس سے پِٹ رہی ہو یا اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہورہا ہو ، جس کو طلاق ہو رہی ہو یا پھر ایک بولڈ عورت۔
View this post on Instagram
حمائمہ کا کہنا تھا کہ ’ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی اور بہت انجوائے کیا وہ ایک بہت اچھا انسان ہے،انہوں نے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے میری فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کیلئے مبارکباد دی ‘۔
یاد رہے کہ حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ 2014 میں فلم ’راجہ نٹورلال ‘ میں بطورِ ہیروئن کام کیا تھا جس میں بولڈ کردار نبھانے کی وجہ سے انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔