میں بھی عورت ہی تھی، جب تم نے مجھے سزائے موت۔۔۔!!! عمران خان مریم نواز کی سخت تنقید کی زد میں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جب تم نے مجھے سزائے موت کی چکیوں میں رکھا تب بھی میں عورت ہی تھی، اب تمہارے ظلم اور جھوٹ کے پول کھل رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تمہارا انتقام سر بازار رسوا ہو رہا ہے تو عورت عورت کیا کر رہے ہو منافق آدمی؟۔رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے تو اس کے ہاتھ تمہارے گریبان سے اب دور نہیں۔