واٹس ایپ کے وہ خفیہ مگر انتہائی باکمال ٹرکس جن کا علم 96فیصد پاکستانیوں کو نہیں ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس میں متعدد فیچرز موجود ہیں . اربوں صارفین اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں مگر کروڑوں کو اس میں چھپے چند بہترین فیچرز کا علم ہی نہیں ہوتا .

واٹس ایپ کی ایسی ہی چند ٹرکس کے بارے میں جانیں جو اس پلیٹ فارم میں آپ کے بہت زیادہ کام آسکتی ہیں . ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو اسٹائل میں پوسٹ کریں ویسے تو یہ فیچر میٹا کی زیرملکیت ایپ میں کئی برس سے موجود ہیں مگر حیران کن طور پر اب بھی متعدد افراد کو اس کا علم نہیں .

اگر آپ اپنے میسج کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو میسج کے شروع اور آخر میں * کا اضافہ کردیں، جیسے biscuit . اسی طرح اٹالک کے لیے میسج کے شروع اور آخر میں _ کو لگانا ہوگا، جیسے text، جبکہ اسٹرائیک تھرو اسٹائل کے لیے جملے کے آخر اور شروع میں ~ کا اضافہ کرنا ہوگا، جیسے text . اور ہاں کسی میسج کے شروع اور آخر میں ``` کا اضافہ کرکے آپ مونو اسپیس فونٹ میں بھی اپنے پیغام کو تحریر کرسکتے ہیں . موبائل ڈیٹا پر واٹس ایپ فائلز کو آٹو ڈاؤن لوڈ ہونے سے روکیں اگر آپ اپنے قیمتی موبائل ڈیٹا (انٹرنیٹ) کو بچانا چاہتے ہیں تو میڈیا ڈاؤن لوڈ کے آپشن کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں