گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی، موسم سرد ہو جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی، موسم سرد ہو جانے کا امکان، محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی ووسطی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 41،سبی، اوکاڑہ، بھکر، رحیم یارخان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمٹھی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

یوم مزدور سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف محنت کشوں کی فتح ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)یکم مئی دنیا کو شکاگو کے ان شہید مزدوروں کی یاد دلانے جنھوں نے…

1 min ago

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

15 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

28 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

41 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

6 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

6 hours ago