یہ عمران کے قریب نہ آئے ۔۔ مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو عمران خان کے گارڈ نے بے رحمی سے دھکا دیا تو وہاں کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالات کچھ بھی ہوں ہمیں انسانیت کا دامن کبھی ہاتھ سے چھوڑنا چاہیے لیکن شاید عمران خان اور ان کے گارڈ یہ بات بھول گئے ہیں کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ ان کے گارڈ موجود ہیں اور میڈیا اداروں کے لوگ ان سے سوال کر رہے ہیں۔

ایسے میں ایک شخص کی جانب سے یہ کہا گیا کہ وہ پیچھے آ رہا ہے تو جیسے ہی مشہور صحافی مطیع اللہ جان کچھ آگے بڑھے تو ان کے گارڈ نے بڑی ہی بے رحمی سے انہیں دھکا دے دیا تا کہ وہ کوئی سوال نہ کر سکیں یہی نہیں اس دھکے کی وجہ سے ہی مطیع اللہ جان درخت سے ٹکراتے ٹکراتے بچے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ تب پیش آیا جب گزشتہ روز خان صاحب خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر توہین عدالت کے نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔