ہمیں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے ، صدر پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر پاکستان ڈٓکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میڈیا ہر وقت سیاسی مسائل کو اجاگر کرتا ہے جبکہ میڈیا کو چاہیئے کہ وہ سیاست کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی بات کریں۔صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹ عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے کیونکہ ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق چوبیس فیصد پاکستانی دباؤ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بتایا کہ سیاسی جھگڑے سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی اور جاری رہنی چاہیے لیکن سیاستدان میں معاملات حل نہیں کروا سکا اور کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور سربراہ کوشش کی ، مسائل حل نہیں ہوسکے تو کیا کہہ سکتا ہوں۔صدر مملکت نے واضح کیا کہ خطاب کے حوالے سے موجود یا سابقہ حکومت سے کبھی مشورہ نہیں کیا، مشترکہ اجلاس سے خطاب ہمیشہ اپنا ہی کیا ہے، میرا خطاب پاکستان کی عوام اور حکومت سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس کے خطاب میں پارٹی لائن نہیں عوام کی بات ہوگی۔