پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کیخلاف نفرت پھیل رہی ہے: رابی پیرزادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2019ء میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ امریکا میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک ریپ ہوتا ہے مگر اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔
رابی پیرزادہ نے مینارِ پاکستان واقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔سابقہ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’امریکا میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک جسنی زیادتی کا کیس سامنے آتا ہے، مگر اس وقت پوری دُنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہر پلیٹ فارم پر یہ ثابت کیا جارہا ہے کہ ان 400 آدمیوں میں ایک بھی کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں تھا بلکہ سب جانور تھے۔‘
رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میں نہیں مانتی کہ وہاں موجود ہر آدمی بُرا تھا، پاکستان میں کچھ غلط ذہنیت کے لوگ ضرور ہیں مگر سب غلط نہیں۔‘سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے میری قوم کے بھائیوں، بیٹوں سے پیار ہے، میں ان کی عزت کرتی ہوں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یا اللّہ! ہماری بہنوں بیٹیوں کو محفوظ اور صحیح راستے پر چلا، جو مرد غلط ہیں انہیں احساس ہو کہ ایسے کاموں سے صرف لڑکی کی ہی نہیں بلکہ لڑکوں کی عزت بھی خراب ہوتی ہے۔‘
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

28 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

53 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

60 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

1 hour ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago