آڈیو لیک سے گھبرا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے الیکشن ہوجائے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے الیکشن وقت پر ہوں لیکن یہ آڈیو لیک سے گھبرا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے الیکشن ہوجائے لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔ملتان میں تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آڈیو لیک پر تحقیقات ہورہی ہے جو ہو گا سامنے آجائے گا اور ان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، ان کو کوئی خط ان کو نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اگر تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کرے گے تو کوئی ابہام نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی بنائی گئی ہے اور پی ٹی آئی والے خود فارن فنڈنگ سے ہی پارٹی چلا رہے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر نے ایم این اے سمیت عمران خان کو خط لکھا کہ آکر اپنے دستخط کی تصدیق کرے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے،ایک طرف اسمبلی جاتے نہیں دوسری طرف الیکشن لڑتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس موقع پر قومی تاجر اتحاد پاکستان نے علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برداری کسی امپورٹڈ امیدوار کو قبول نہیں کرے گی۔ملک سلطان محمود نے کہا کہ تاجر برداری این اے 157 میں علی موسیٰ گیلانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجروں کا یہ پیغام ہمیں اور بھی مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے بہت سے مسائل ہیں اور جب جب موقع ملا تاجروں کی بیتری کے لیے کام کیا ہے ۔

Recent Posts

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

14 mins ago

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا…

20 mins ago

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس…

30 mins ago

نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم…

38 mins ago

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں…

46 mins ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کے…

49 mins ago