عمران خان کی نئی آڈیو لیک ایک اور تھپڑ ہے بس محسوس کرنے کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نئی آڈیو ایک اور تھپڑ ہے،بس محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔آڈیو میں عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہے ہیں۔عمران خان کا وطیرہ ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں۔جس دن عمران خان گرفتار ہوگا اس دن انصاف ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف باتیں کرنے والے عمران خان کی اپنی آڈیو سامنے آچکی۔
عمران خان نے ایسا کھیل کھیلا کہ معاشرے کو بگاڑ کر رکھ دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی چار سال تک ملکی معیشت اور خارجہ امور سے کھیلتے رہے۔عمران خان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں اسکو اپنی انا عزیز ہے،انہوں وزارت عظمٰی کے حلف سے غداری کی ہے۔
عمران خان روز جھوٹ بول کر ہمیں تھکا دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچایا۔

اپنی انا،ہیروں،اقتداراور ہوس کا غلام دوسروں کو غلام کہہ رہا ہے۔یہ ان لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ جو عمران خان کی بات سنتے ہیں۔بلوچستان کے الیکشن میں خرید وفروخت کی گئی،عمران خان ملک کو دیوالیہ کر نے کے ہدف کے قریب پہنچ چکا تھا جو مکمل نہیں ہوا۔اس نے ملک میں افراتفری پھیلائی اور معاشرہ کا چہرہ تباہ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے 4 سال معیشت اور روز گار کے ساتھ کھیلا،عمران خان روز جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے۔
باہر امریکہ کی غلامی نامنظور اور اندر کمرے میں امریکا کا نا م نہ لینے کی باتیں کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ترقی کی شرح منفی کی سطح پر تھی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی۔پانا مہ میں نواز شریف کا نام تھا اور نہ ہی مریم نواز شریف کا۔مریم نواز کے حوالے سے عدالتی فیصلہ میرٹ پر ہوا۔عمران خان سائفر سے کھیلنے،منٹس بدلنے اور ارکان اسمبلی خریدنے کا اعتراف کر چکے۔الزام لگائے بغیر عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago