ٹک ٹاک نے پاکستان کی ڈیڑھ کروڑ ویڈیوز ہٹادیں

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے قواعد کی خلاف ورزی پر اپنے پلیٹ فارم سے پاکستان کی ڈیڑھ کروڑ ویڈیو حذف کردیں، ہٹائی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔
معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹاک ٹاک نے دوسری سہ ماہی کیلئے نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ٹک ٹاک سے 3 ماہ میں عالمی سطح پر 11 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں، ان میں سے 97 فیصد ویڈیوز پوسٹ کئے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ہٹا دی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 98 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے شکایت پر ہٹایا گیا۔ٹک ٹک کے مطابق ادارے کے واشنگٹن، ڈبلن اور سنگاپور میں جدید مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیٹو رسپانس سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔

Recent Posts

جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں…

4 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

27 mins ago

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

32 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

46 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

1 hour ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

1 hour ago