سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کو عالمی اداروں کی مزید مدد کی ضرورت ہوگی، وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی اداروں کی مزید مدد کی ضرورت ہوگی . جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے .


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کی 6کروڑ یورو کی امداد کی یقین دہانی پر شکر گزار ہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مدد کی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں .
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے رابطہ کیا اس کا بہترین رسپانس ملا، پچھلےچار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے . وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں