کراچی کے تین بڑے اسپتال 25 برس کیلیے سندھ حکومت کو دینے کی منظوری

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے جناح اسپتال، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض اطفال کراچی کو 25 سال کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی . ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ان تینوں اسپتالوں کو واپس دینے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے منظور کرتے ہوئے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی کو پچیس برس کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے .


نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سندھ حکومت کراچی کے تینوں بڑے اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی . لیز معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی . سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتی کرسکے گی . واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں