امام کعبہ کے پیچھے لازمی کھڑے ہونے والی یہ شخصیت کون ہیں؟ ایسی اہم معلومات جس کے بارے میں ہر مسلمان کو پتا ہونا چاہیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خانہ کعبہ میں حاضری ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے۔ حرمیں میں حاضری کی سعادت حاصل کرنے والا شخص بہت خوش نصیب سمجھا جاتا ہے۔ ہم سب بھی اسی دعا کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں کہ ہمیں سب کو بھی اللہ اس در کی حاضری نصیب کرے۔ لیکن اس شخص کی خوش نصیبی میں تو کوئی شک نہیں کہ جو شخص وہاں کی نمازوں کی امامت کروائے۔ اور اس در پہ کھڑے ہوکر نماز پڑھائے۔
ہم خانہ کعبہ میں امامت کروانے والے اماموں میں سے اکثر کو تو جانتے ہیں لیکن کیا امام کے پیچھے امام کی غلطی کی تصحیح کرنے والے یا ان سے کہیں کوئی آیت میں غلطی ہوجائے تو اس کو درست کرنے والے جو امام کے پیچھے موجود ہوتے ہیں اس خوش قسمت شخص کو کوئی جانتا ہے؟
کیا ہم اور آپ انہیں جانتے ہیں؟ وہ شخص جو ہمیشہ مسجد الحرام میں اماموں کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے جسے ہم اکثر ویڈیوز میں دیکھتے ہیں۔ وہ الحاج ڈاکٹرعبدالعزیز ہیں، ان کی حیثیت کو “الفاتح الامام” کہا جاتا ہے، یعنی وہ امام کی ایک آیت کے بھول جانے یا آیت کے ایک ہی ہونے میں غلطی کرنے پر ان کی تصحیح کرتے ہیں۔(اس پوزیشن میں آنے کے لئے قرآن مجید ، لفظ بہ لفظ، نیز ہر آیت، سورہ اور صفحہ کے نمبر، بشمول قرآن کے معنی اور اس کی تفسیر اور قرآن کے بارے میں دیگر معلومات کو حفظ کرنا چاہیے)
لوگ انہیں نہیں جانتے لیکن اللہ کے نزدیک ان کا درجہ کتنا بلند ہوگا یہ ہم نہیں سمجھ سکتے۔ اللہ میں عظیم ہونے کے لیے شہرت غیر مشروط ہے۔ دراصل ہم انہیں کبھی کبھار تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھتے ہوں گے، لیکن ہم انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں، ہم ان کی طرف توجہ نہیں دیتے، کیونکہ ہم انہیں نہیں جانتے، لیکن اب یہ پتہ چلا ہے کہ ان کے اوپر کس قدر بڑی ذمہ داری ہے۔ کہ کتنی توجہ اور دل جمعی سے قرآن کے اک اک حرف کو سننا ہوتا ہے کہ کہیں سے کوئی بھی کسی بھی قسم کی غلطی ہوتو اس کی فوراً تصحیح کی جائے۔ آفرین ہے ان پر ان کے اوپر اللہ کی بے شمار رحمتیں نازل ہوں۔ اور اللہ ہم سب کو اور ہمارے آنے والی نسلوں کو یہ توفیق دے کہ ہم بھی قرآن کا حق ادا کرسکیں۔