نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں: بابراعظم

کرائسٹ چرچ(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں اور میچ جیتنے کیلئے 130رنز بہت کم تھے . تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160کے قریب سکور ہوتا تو میزبان ٹیم کو روک سکتے تھے .


ان کا کہنا تھا کہ وکٹ سست تھی اور ہم نے اچھی بیٹنگ بھی نہیں کی تاہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور آئندہ میچز میں یہ غلطیاں نہ کرنے کی کوشش کریں گے . واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کیوی ٹیم نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.1 اوور میں ہی حاصل کر لیا .
میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر کے بعد مڈل آرڈر بھی لڑکھڑا گیا . محمد رضوان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 14 رنز بنا کر شان مسعود بھی آؤٹ ہو گئے . شاداب خان 8، بابراعظم 21، افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور آصف علی 25 رنز بنا سکے .
نیوزی لینڈ کے اوپنر نے ہدف کے تعاقب میں انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 117 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر فن ایلن شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے . انہوں نے 42 گیندوں پر 6 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ ڈیوون کونوے نے 46 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے بھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں