پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ امریکی ڈالر دھڑم سے گر گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر مسلسل رو بہ زوال ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کا سفر جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 217روپے79 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

16 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

26 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

29 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

40 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

43 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

54 mins ago